حرم کی توسیع کے جاری منصوبے کے تحت سعودی حکومت نے مطاف کے صحن میں دُنیا کی سب سے بڑی چھتری نصب کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
چھتری نصب کرنے کے لیے کام شروع کر دیا گیا ہے۔ حال ہی میں ماہرین کی خصوصی کاوشوں سے تیار کردہ عظیم الشان چھتری کی ’بیس‘ [نچلا حصہ] مسجد حرام میں پہنچا دی گئی ہے۔
’العربیہ‘کے مطابق صحن مطاف کے لیے تیار کردہ چھتری کی بیس کا وزن 16 ٹن ہے اور اسے اپنی مختص جگہ پر نصب
کیا جا رہا ہے۔ چھتری کے بقیہ حصے جن کا کل وزن 600 ٹن ہو گا جلد ہی مسجد حرام میں پہنچا دیے جائیں گے۔
صحن مطاف میں چھاتے کی تنصیب توسیع حرم کے تیسرے اور آخری مرحلے میں شامل ہے۔ توسیع کا آخری مرحلہ تیزی سے اپنی تکمیل کی جانب گامزن ہے۔ چھاتے کی تنصیب کا مقصد موسم گرما میں شدید درجہ حرارت کے دوران معمترین کو سایہ فراہم کرنا ہے۔ چھتری کے دیگراجزاء جلد ہی مسجد حرام میں پہنچا کر اسے مکمل کر لیا جائے گا۔